Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / حکومت عسکریت پسندی پر قابو پانے سے قاصر : غلام نبی آزاد

حکومت عسکریت پسندی پر قابو پانے سے قاصر : غلام نبی آزاد

جموں ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مرکز اور ریاست جموں و کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں اضافہ اور پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقہ میں خط قبضہ کے پاس جنگ بندی کی خلاف ورزیاں حکومت کے قابو سے باہر ہے۔ ضلع دوڈا میں کئی جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافہ اور پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ حالانکہ یوم آزادی کے دن بھی پاکستان نے بے قصور شہریوں کو ہلاک کیا ہے اور وزیراعظم پڑوسی ملک کو سخت پیغام دینے سے قاصر رہے ہیں۔ پاکستان بلااشتعال فائرنگ میں، شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور دہشت گردی کی تائید کرنے میں ملوث ہے جبکہ بی جے پی حکومت مشیران قومی سلامتی سطح کے مذاکرات اس ملک کے ساتھ منعقد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے دور حکومت میں پارٹی قیادت بھی پاکستان سے بات چیت کی مخالف تھی۔

TOPPOPULARRECENT