Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / حکومت مالدیپ کا سپریم کورٹ حکمنامہ کے اطلاق سے انکار

حکومت مالدیپ کا سپریم کورٹ حکمنامہ کے اطلاق سے انکار

مالے۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مالدیپ نے واضح طور پر کہا ہیکہ وہ سیاسی قائدین کو رہا کرتے ہوئے ان پر دوبارہ مقدمہ چلائے جانے کے سپریم کورٹ کے حکمنامہ کا اطلاق نہیں کرے گی جن میں ایک سابق صدر بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء وزیر برائے قانونی امور عظیمہ شکور نے کہا کہ حکومت کا اس بات پر کوئی ایقان نہیں ہیکہ سیاسی قائدین کوریا کئے جانے کے سپریم کورٹ کے حکمنامہ کو لاگو کیا جائے۔ یاد رہیکہ حکومت کا یہ ردعمل ایک ہفتہ قبل ایک عدالتی حکمنامہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ناراض سیاسی قائدین کو قصوروار ٹھہرانے کے فیصلے کے پس پشت سیاسی محرکات کارفرماہیں۔ اس حکمنامہ کے بعد اپوزیشن حامیوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی تعمیل کی جائے جس کے بعد جمعرات کے روز سیاسی مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT