Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں

حکومت ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں

وزیرسمکیات ٹی سرینواس یادو کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (این ایس ایس) وزیرانیمل ہبسینڈری اور سمکیات ٹی سرینواس یادو اور وزیرٹرانسپورٹ پی مہندر ریڈی نے آج شہر کے مضافات میں شاہ میر پیٹ جھیل میں 1.32 لاکھ فش سیڈ کو چھوڑا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سرینواس یادو نے سابق حکومتوں کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں نے علاقہ تلنگانہ میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کو نظرانداز کردیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متحدہ آندھراپردیش میں حکومتوں نے ماہی گیروں کو پوری طرح نظرانداز کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیشرو حکومت نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کیلئے صرف ایک کروڑ روپئے جاری کئے تھے جبکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ان کی فلاح و بہبود کیلئے 101 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں ماہی گیروں کی ترقی کیلئے فش سیڈ  اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرے گی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ہر کوشش کی جارہی ہے۔ مہندر ریڈی نے کہا کہ کے سی آر ماہی گیروں کو روزگار کا موقع فراہم کرنے کیلئے فش سیڈ مفت تقسیم کررہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ ضلع رنگاریڈی میں جھیلوں، تالابوں اور ذخائر آب میں 51 لاکھ فش سیڈ کو چھوڑا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT