Thursday , December 13 2018

حکومت محنت کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی قلت کی عنقریب یکسوئی کرے گی: ارون جیٹلی

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مزدوروں کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی قلت کے علاوہ سرمایہ کی اعلیٰ لاگت کے مسائل کی عنقریب یکسوئی کرے گی۔ تاہم یہ ایک مشکل مہم ثابت ہوگی۔ کیونکہ جی ڈی پی میں پیداوار کنندوں کا حصہ 15 سے بڑھاکر 25 فیصد کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ اِس کے باوجود بھی وہ مصنوعات کی فروخت میں مدد ک

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مزدوروں کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی قلت کے علاوہ سرمایہ کی اعلیٰ لاگت کے مسائل کی عنقریب یکسوئی کرے گی۔ تاہم یہ ایک مشکل مہم ثابت ہوگی۔ کیونکہ جی ڈی پی میں پیداوار کنندوں کا حصہ 15 سے بڑھاکر 25 فیصد کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ اِس کے باوجود بھی وہ مصنوعات کی فروخت میں مدد کریں گے۔ اِس کے ایک حصہ کے طور پر ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو خصوصی شعبوں میں چلائی جارہی ہے اور حکومت بہت جلد محنت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مسائل کی یکسوئی کرے گی۔ ہندوستان کوشش کررہا ہے کہ عالمی پیداواری مرکز بن جائے۔ اُنھوں نے وزارت تجارت کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT