Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / حکومت مخالف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے حکومت پاکستان کا فیصلہ

حکومت مخالف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے حکومت پاکستان کا فیصلہ

اسلام آباد۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان صرف ایسی72تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جنہوں نے حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھالئے ہیں ۔ انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ نے بھی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروپس کے خلاف کارروائی کرنے کے ابتداء میں حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ صرف ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ملک کے خلاف ہتھیار اٹھالئے ہیں ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کے بعد فوجی عدالت میں ان کا مقدمہ چلایا جائے گا ۔ ایسے گروپس جنہوں نے حالیہ پُرتشدد کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ‘ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ایک منظم طریقہ سے اس بات کا بھی پتہ چلایا جائے گا ۔ ممنوعہ 72گروپس میں ایسے کتنے گروپس ہیں جو نام تبدیل کر کے ہنوز تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔ حکومت کی فہرست میں القاعدہ‘ تحریک طالبان پاکستان اور اس کی کچھ دیگر شاخیں بشمول تحریک طالبان باجوڑ‘ تحریک طالبان مہمند اور تحریک طالبان سوات کے نام قابل ذکر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT