Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / حکومت منی پور کا تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

حکومت منی پور کا تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

امپھال۔/12ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت منی پور نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معینہ مدت کیلئے اپنے اداروں کو اسوقت تک بند رکھیں جب تک اس سلسلہ میں حکومت کا کوئی نیا ہدایت نامہ انہیں موصول نہیں ہوجاتا ، یعنی تاحکم ثانی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات اس لئے صادرکئے گئے ہیں کیونکہ مختلف سماجی تنظیمیں اِنر لائن پرمٹ سسٹم (ILPS) کے اطلاق کا مطالبہ کررہی ہیں۔ حکومت نے یہ حکمنامہ کل جاری کیا کیونکہ اِنر لائن پرمٹ سسٹم کیلئے جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی تحریک میں طلباء بھی شامل ہورہے ہیں تاکہ غیر منی پوری افراد کا ریاست میں داخلہ روکا جاسکے۔ دریں اثناء جے سی آئی ایل پی ایس ذرائع نے بتایا کہ وہ اپنے مطالبات کی تکمیل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ اگر حکومت نے مقامی آبادی کے تحفظ کے اقدامات نہیں کئے تو منی پور کے شہری اندرون دس سال اپنی شناخت سے محروم ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT