Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / حکومت مہنگائی پر قابو پانے ہنوز ناکام : شاہی امام

حکومت مہنگائی پر قابو پانے ہنوز ناکام : شاہی امام

نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد دی اور اپیل کی کہ ماہ رمضان میں روزوں، تراویح اور سب ہی عبادتوں کا اہتمام کیا جائے۔ شاہی امام نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ بجٹ سیشن میں غریبوں کا خیال رکھا جائے۔ ابھی تک حکومت مہنگائی کو ر

نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد دی اور اپیل کی کہ ماہ رمضان میں روزوں، تراویح اور سب ہی عبادتوں کا اہتمام کیا جائے۔ شاہی امام نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ بجٹ سیشن میں غریبوں کا خیال رکھا جائے۔ ابھی تک حکومت مہنگائی کو روکنے میں ناکام رہی ہے حالانکہ عوام کو مہنگائی کم ہونے کی امید تھی۔ شاہی امام نے کہا کہ ضلع مرادآباد تحصیل کانٹھ میں فرقہ پرستوں نے مسجد پر شرارت کی اور پرامن ماحول کو برباد کرنے کے درپے ہوئے اور ابھی بھی مرادآباد و قرب و جوار پر شرپسندوں کی نظر ہے۔ سنبھل کی مسجد میں آگ لگا دی گئی۔

نوئیڈا میں مورنا گاؤں میں سٹی مجسٹریٹ نے نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے واقعات کہیں بھیانک شکل اختیار نہ کریں اس کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو فرقہ پرستوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ شاہی امام نے سیمی کے 5 ارکان صفدر ناگوری وغیرہ کی باعزت رہائی کا خیرمقدم کیا اور ان کے لئے دعائیں کیں اور کہا کہ دوسرے لو گ بھی انشاء اللہ بری ہوں گے۔ شاہی امام نے دہلی مہرولی علاقہ میں وقف اراضی پر ہیرٹیج پارک بنائے جانے، قبروں کو مسمار کئے جانے اور عیدگاہ کی جگہ پرناجائز قبضہ جمانے کی ڈی ڈی اے اور سرکار کی مذمت کی۔ سنٹرل وقف کونسل اور دہلی وقف بورڈ اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ سرکاری قبضوں کو ختم کرانے مؤثر کارروائی کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT