Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / حکومت ‘میڈیا پر اثر انداز ہونے کوشاں : سی پی ایم

حکومت ‘میڈیا پر اثر انداز ہونے کوشاں : سی پی ایم

نئی دہلی 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج حکومت سے کہا کہ وہ تین نیوز چینلس کو یعقوب میمن کی پھانسی کے واقعہ کی تشہیر پر جاری کردہ نوٹسوں سے دستبرداری اختیار کرلے ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ یہ ذرائع ابلاغ پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔ پارٹی کے ترجمان پیپلز ڈیموکریسی کے مجوزہ شمارہ میں ایک اداریہ تحریر کرتے ہوئے پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے کہا کہ نوٹسوں کی اجرائی حکومت کی جانب سے چینلوں پر سنسرشپ عائد کرنے کی کوشش کے مترادف ہے ۔ کرت نے وزارت اطلاعات و نشریات پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس کی طرح عدم رواداری اور انتقامی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹسوں میں یہ سوال کیا گیا ہے کہ ان چینلوں کے لائسنس کیوں منسوخ نہیں کئے جانے چاہئیں۔ یہ در اصل حکومت کی جانب سے میڈیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔ یہ کوشش ہندوستان میں میڈیا پر سنسرشپ عائد کرنے سمت پہل ہے ۔مودی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری اثر کے کے ساتھ ان نوٹسوں سے دستبرداری اختیار کرلے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلوں پر جو مباحث ہوئے ہیں ان پر اعتراض کر رہی ہے جو مناسب نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT