Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / حکومت میں ’ذہنی قوت‘ کا فقدان : سام پٹروڈا

حکومت میں ’ذہنی قوت‘ کا فقدان : سام پٹروڈا

احمد آباد۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شعبہ مواصلات کی بڑی شخصیت اور انٹری پرینر سام پٹروڈا نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے پاس ’’ذہنی قوت‘‘ کا فقدان ہے جو زیادہ سے زیادہ نوکریاں پیدا کرنے کے لیے اختراعیت کی اہمیت کو سمجھ سکے۔ انہوں نے حکومت کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا کہ نیشنل اننوویشن کونسل کو بند کردیا جائے۔ وہ یہاں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) میں اختراع کے موضوع پر لیکچر دے رہے تھے۔ پٹروڈا نے کہا کہ لوگوں کو رام مندر یا تاریخ سے متعلق باتوں کے مسائل سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اختراع ایسا پلاٹ فارم ہے جسے آپ حکومت، عدلیہ، تعلیم، نگہداشت صحت اور دیگر متعدد کاموں میں بروئے کار لاسکتے ہیں۔ لیکن جب آپ ہندوستان میں مباحثوں کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیشہ رام مندر یا تاریخ کے تعلق سے بحث چھڑی ہوتی ہے۔ ہر کوئی ماضی کی باتیں کرتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں ماضی میں جینا اچھا لگتا ہے۔ ہمیں اس رجحان کو پیچھے چھوڑکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو مزید نوکریاں پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور افسوس ظاہر کیا کہ مرکز کی موجودہ حکومت نے نیشنل اننوویشن کونسل کو بند کردیا ہے، جس کے کبھی وہ صدرنشین ہوا کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT