Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت نقصانات کی پابجائے کرے : کے جانا ریڈی

حکومت نقصانات کی پابجائے کرے : کے جانا ریڈی

حیدرآباد2اپریل ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن جانا ریڈی نے غیر موسمی بارش سے فصلوں کو نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کے نقصانات کی پابجائی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ جاناریڈی نے کہا کہ ریاست کے مختلف مقامات پر گذشتہ دو دن سے غیر موسمی بارش کے باعث ‘ آم اور موسمبی کی فصل دھان کی فصل کو بھاری نقصان پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس پر فوری ردعمل کا اظہار کرنے اور عہدیداروں سے نقصانات کا تخمینہ تیار کرتے ہوئے کسانوں کے جو نقصانات ہوئے ہیں اس کی فوری پابجائی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے سے کسانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔ لہذا حکومت فوری مثبت ردعمل کا اظہار کریں ۔

TOPPOPULARRECENT