Friday , December 15 2017
Home / دنیا / حکومت نیپال کی تجاویز مبہم ، مسترد : مادھیسی

حکومت نیپال کی تجاویز مبہم ، مسترد : مادھیسی

کٹھمنڈو ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مادھیسیوں نے آج نئے دستور کی چند دفعات کو مسترد کردیا اور اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا جس کی وجہ سے نیپال کے سیاسی بحران کے خاتمہ کے امکانات موہوم ہوگئے۔ حکومت نے اتوار کے دن ایک تین نکاتی تجویز پیش کی تھی تاکہ مادھیسیوں کے مطالبات کی یکسوئی کی جاسکے۔ لائحہ عمل میں دستور کی دفعات میں ترمیم بھی شامل تھی تاکہ مادھیسی طبقہ کی تمام سرکاری شعبو ںمیں مساوی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور پارلیمنٹ میں ان کی آبادی کے تناسب سے نشستیں مختص کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT