Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت نے شہر کو منشیات کی تجارت کا مرکز بنادیا ‘ تلنگانہ تلگودیشم

حکومت نے شہر کو منشیات کی تجارت کا مرکز بنادیا ‘ تلنگانہ تلگودیشم

حیدرآباد 7 جولائی ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پولیٹ بیورو کے رکن آڑ چندر شیکھر ریڈی نے آج ریاستی حکومت پر حیدرآباد شہر کو منشیات کی تجارت کا مرکز بنادینے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم دور اقتدار میں شہر صحت ‘ تعلیم ‘ سیاحت اور آئی ٹی کا مرکز تھا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ مافیا کے بے نقاب ہونے اور منشیات کے تاجروں کی گرفتاری سے خوف کی لہر پیدا ہوئی ہے اور لوگ حیدرآباد شہر کا دورہ کرنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ڈرگ مافیا سے سختی سے نمٹے ۔

 

TOPPOPULARRECENT