حکومت نے کئی اشیاء پر سے جی ایس ٹی گھٹا دی

سینیٹری پیاڈس ٹیکس سے استثنیٰ ، متوسط طبقہ کے استعمال کی 17 اشیاء سستی
نئی دہلی ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی حکومت نے آج روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء اپلائنسس اور پراڈکٹس پر سے جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کردی ہے ۔ سینیٹری پیاڈس کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے لیے ایک سال سے مطالبہ کیا جارہا تھا ۔ خواتین کی تنظیموں کی جانب سے شدید مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے سینیٹری پیاڈس ’ نپکن ‘ کو جی ایس ٹی کے دائرہ سے باہر کردیا ۔ جب کہ اس پر ایک سال سے 12 فیصد ٹیکس لیا جارہا تھا ۔ اب صفر ٹیکس ہوگا ۔ ’ راکھی ‘ کو بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ وزیر فینانس پیوش گوئل نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’ سینیٹری نپکنس ‘ پر اب کوئی ٹیکس نہیں ہوگا ۔ جن اشیاء پر سے جی ایس ٹی کم کی گئی ہے ان میں جوتے چپل ، چھوٹے ٹیلی ویژن ، واٹر ہیٹر ، الکٹرک ائرن مشینیں ، ریفریجیریٹرس ، ہیر ڈرائیرس ، واکیوم کلینرس ، فوڈ اپلانسس اور اتھوتل وغیرہ شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT