Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت ورکرس کے مفادات کا تحفظ کرے گی

حکومت ورکرس کے مفادات کا تحفظ کرے گی

مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ وزارت لیبر و روزگار نے منظم شعبہ کے ساتھ ساتھ غیر منظم شعبہ میں بھی ورکرس کی سوشیل سیکوریٹی کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہے اور محنت کش طبقہ کے مفادات کا تحفظ کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ای ایس آئی سی کی جانب سے جلد ہی دہلی اور حیدرآباد میں پائلٹ اساس پر آٹو رکشا ڈرائیورس کے لیے ’ ان آرگنائزڈ سیکٹر ورکرس ہیلت اسکیم ‘ کا آغاز کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے ای ایس آئی سی پر ایک نئی ٹی وی کمرشیل / فلم کا بھی آغاز کیا جو ای ایس آئی سی کے ہیلت ریفارمس ایجنڈہ پر مبنی ہے ۔ اس فلم میں رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سال 2016-17 کے لیے کارپوریشن کے بجٹ تخمینہ کے مطابق آئندہ سال میڈیکل بنیفٹ پر 7618 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور ای ایس آئی اسکیم کے تحت کورڈ ورکرس اور ارکان خاندان کے لیے کیاش بنیفٹس پر 1184 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ مسٹر شنکر اگروال ، سکریٹری وزارت لیبر و روزگار ، حکومت ہند بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ ای ایس آئی سی کا منصوبہ ای ایس آئی اسکیم کے سوشیل سیکوریٹی فوائد کو مابقی شمال ، مشرقی ریاستوں ارونا چل پردیش ، میزورم اور جزائر انڈمان ونیکوبار میں وسعت دینے کا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT