Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت و مزدور یونین کی بات چیت ناکام

حکومت و مزدور یونین کی بات چیت ناکام

ہڑتال نہ کرنے حکومت کی اپیل ‘ آر ٹی سی جے اے سی ہڑتال پر اٹل
حیدرآباد 10 جون ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت اور تلنگانہ مزدور یونین کے مابین بات چیت آج بھی ناکام ہوگئی ہے ۔ حکومت ملازمین کو 15 فیصد عبوری راحت دینے تیار ہے جبکہ ملازمین 21 فیصد عبوری راحت کے مطالبہ پر مصر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پے رویژن کمیشن تشکیل دیا جائے اور تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جائے ۔ کابینی وزرا اور تلنگانہ مزدور یونین قائدین کے مابین گدشتہ دو دن سے بات چیت ناکام ہو رہی تھی ۔ آج بھی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے یونین کے اعزازی صدر سے بات چیت کی اور انہیں تجویز کیا کہ وہ پیر سے اپنی ہڑتال کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلیں۔ یونین قائدین بشمول جے اے سی سربراہ راجی ریڈی نے آر ٹی سی ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ ہڑتال کیلئے تیار رہیں۔ حکومت اور ملازمین کے مابین عبوری راحت کے فیصد پر اختلاف ہے ۔ ملازمین کا اصرار ہے کہ انہیں 21 فیصد عبوری راحت فراہم کی جائے جبکہ حکومت 15 فیصد عبوری راحت فراہم کرنا چاہتی ہے اور تنخواہوں میںاضافہ و پی آر سی پر مابعد فیصلہ کرنے کا وعدہ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT