Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / حکومت پاکستان لکھوی کی ضمانت کو دوبارہ چیلنج نہیں کرے گی

حکومت پاکستان لکھوی کی ضمانت کو دوبارہ چیلنج نہیں کرے گی

لاہور 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی کو دوبارہ چیلنج نہیں کرے گی۔ اپیل کرنے کی قطعی آخری مہلت ایک ماہ قبل ختم ہوچکی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ اپریل کو دو مہینوں کی قطعی آخری مہلت مقرر کی تھی جو گزر چکی ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ لکھوی کی ضمانت پر رہائی منسوخ کردے گی اگر تحت کی عدالت مقدمہ کی وسط جون تک اندرون دو ماہ یکسوئی سے قاصر رہے۔ تاہم دیڑھ مہینہ گزر چکا ہے سرکاری طور پر حکومت کی جانب سے لکھوی کی ضمانت پر رہائی کو چیلنج کرنے کے بارے میں کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے۔ حکومت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لکھوی کی ضمانت پر رہائی کو چیلنج نہیں کرے گی۔ ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا تھا کہ لکھوی کے وکلاء مقدمہ میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں اور یکسر مختلف وجوہات کی بناء پر مقدمہ کی سماعت میں تاخیر کی جاتی رہی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہاکہ استغاثہ ٹیم کے چند ارکان مقدمہ میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں اِس لئے حکومت مقدمہ کی سماعت کے دن اُن کی حاضری کو یقینی کیسی بناسکتی ہے اور لکھوی کی ضمانت پر رہائی کو دوبارہ چیلنج کیسے کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT