Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت پر اسکول فیس سروے میں ناکامی کا الزام،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار اسکول فیس ریگولیشن کا احتجاجی پروگرام

حکومت پر اسکول فیس سروے میں ناکامی کا الزام،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار اسکول فیس ریگولیشن کا احتجاجی پروگرام

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار اسکول فیس ریگولیشن نے الزام عائد کیا کہ حکومت اسکول فیس کا سروے مکمل کرنے اور غیر معمولی فیس وصول کرنے والے اسکولوں کی تعداد کو بھی منظر عام پر لانے میں ناکام ہوگئی ہے حکومت کے اس رویہ کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس کے ایجی ٹیشن میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ایجی ٹیشن پروگرام کے حصہ کے طور پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 25 مئی کو دفتر کمشنر اسکول ایجوکیشن کے روبرو ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے بعد 11 جون کو اندرا پارک پر ایک بڑا دھرنا منظم کیا جائے گا ۔ اس کے لیے انہوں نے تمام سیاسی قائدین اور بڑی تنظیموں کو مدعو کیا ہے تاکہ وہ ان کے احتجاج کی تائید اور دھرنا پروگرام میں حصہ لیں ۔ ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے جے اے سی قائدین این نارائنا ، مسز اروندا ، مسٹر پرتاپ اور سیما اگروال نے کہا کہ حکومت نے اس بات کا تیقن دیا تھا کہ اسکول فیس میں کمی کی جائے گی لیکن تاحال اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔۔

 

پانچ کواپشن ممبرس کے انتخاب کیلئے
آج جی ایچ ایم سی کا خصوصی اجلاس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( آئی این این ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جنرل باڈی کا خصوصی اجلاس پانچ کواپشن ممبرس کے انتخاب کے لیے منگل کو منعقد ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی کے ذرائع کے مطابق یہ اجلاس دو سیشنس میں منعقد ہوگا ۔ پہلے سیشن میں جو 10 بجے دن اقلیتی کمیونٹیز کے دو کواپشن ممبرس ( بشمول ایک خاتون ) کا انتخاب اور 11-30 بجے منعقد ہونے والے دوسرے سیشن میں دیگر تین کواپشن ممبرس ( بشمول ایک خاتون ممبر ) کا انتخاب کیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT