Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / حکومت پر اپوزیشن کی تنقید میں شیوسینا شامل

حکومت پر اپوزیشن کی تنقید میں شیوسینا شامل

نئی دہلی۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار این ڈی اے کی حلیف شیوسینا آج اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے اعلیٰ مالیاتی نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلے پر تنقید میں شامل ہوگئی۔ دن بھر طویل مباحث کے بعد جو تحریک تشکر پر منعقد کیا گیا تھا، ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں اور راشٹریہ جنتا دل نے شرکت کی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، اس کے باوجود عوام کو بیوقوف بنانا چاہتی ہے۔ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلے پر عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے، کیونکہ اس اقدام سے عوام کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تقریریں ان کے عمل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

TOPPOPULARRECENT