Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت پر ریونت ریڈی کے الزامات مسترد

حکومت پر ریونت ریڈی کے الزامات مسترد

اسکامس کے ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں : کے ٹی آر کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے خلاف مورچہ سنبھالنے والے کانگریس کے نووارد لیڈر ریونت ریڈی نے ریت ماننگ اسکام اور برقی اسکام کے بارے میں سیاسی ہنگامہ برپا کیا ہے ۔ اس کے جواب میں ریاست وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ریونت ریڈی کو مخلصانہ مشورہ دیا کہ وہ ٹی آر ایس حکومت پر الزامات عائد کرنے کے بجائے ریت و برقی اسکامس سے متعلق ان کے پاس ثبوت ہوں تو انہیں عدالت میں پیش کریں ۔ حکومت اور اس کے وزراء کو چیلنج کرنے کے بجائے راست عدالت سے رجوع ہونا چاہئے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو رپورٹ پیش کی ہے اور انہوں نے بنیادی سطح پر عہدیداروں کے ساتھ ان اسکامس سے متعلق الزامات کی تحقیقات کروائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گورنر ان ریت ماننگ مقامات کا دورہ اور معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ وہ خود برسر موقع تحقیقات کرسکتے ہیں ۔ کے ٹی راما راؤ نے حکومت پر ریونت ریڈی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پہلے ہی اسمبلی میں برقی مسئلہ پر بحث کے لیے اپوزیشن کو مدعو کیا تھا لیکن کوئی بھی لیڈر آگے نہیں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT