Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / حکومت پر سوال اٹھانے کا حق ہونا چاہئے : مودی

حکومت پر سوال اٹھانے کا حق ہونا چاہئے : مودی

نئی دہلی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حق معلومات کو صرف حق جانکاری تک محدود نہیں کرنا چاہئے بلکہ اسے اتنا اختیار دینا چاہئے کہ ہر شہری برسراقتدار لوگوں سے سوال کرسکے، وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہ بات کہی اور انہوں نے اپیل کی کہ آر ٹی آئی درخواستوں سے بروقت اور شفاف انداز میں نمٹا جانا چاہئے۔ وہ سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے دسویں کانوکیشن کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد یہ ہیکہ عام شہری کو بھی حکومت سے سوال کرنے کا حق ہو ۔ انہوں نے حکومت کے کام کاج میں سرگرمی سے شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس قدر تیزی سے ہم شفافیت کی طرف بڑھیں گے، جمہوریت پر عوام کا اعتماد اسی تیزی سے طاقتور ہوتا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT