Tuesday , December 18 2018

حکومت پر مندا کرشنا مادیگا کو ہراساں کرنے کا الزام ‘ جگا ریڈی

حیدرآباد 8 جنوری ( این ایس ایس ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ چندر شیکھر راؤ حکومت میں کوئی جمہوریت نہیں ہے سابق رکن اسمبلی و کانگریس لیڈر جگا ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت ایم آر پی ایس صدر مندا کرشنا مادیگا کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کر رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ مندا کرشنا مادیگا کو جیل میں کرھنے کا مطلب تمام مادیگا عوام کو جیل میں رکھنا ہے ۔ کانگریس ‘مادیگا برادری کی تائید کریگی ۔ ٹی آر ایس مادیگا قائدین مندا کرشنا کی گرفتاری پر خاموش ہیں جو ظلم کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر مخالف دلت ہیں اور کچھ پولیس عہدیدار خود کو ٹی آر ایس پارٹی کے کارکن بناچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT