Saturday , July 21 2018
Home / سیاسیات / حکومت پر پارلیمانی سیشن کی طلبی سے گریز کا الزام

حکومت پر پارلیمانی سیشن کی طلبی سے گریز کا الزام

گجرات انتخابات کے پیش نظر حکومت اپوزیشن سے بچنے کیلئے کوشاں :کانگریس

نئی دہلی ۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن طلب کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ اپوزیشن کا سامنا کرنے سے بچتے ہوئے حکومت چاہتی ہے کہ گجرات انتخابات میں کامیابی حاصل کرے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے یہ طئے کرلیا ہے کہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران بی جے پی حکومت کے وزراء کی بدعنوانیوں جیسے رافیل معاہدہ ، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے دوران بی جے پی قائدین نے بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی ہیں۔ ان تمام اسکامس کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن اُٹھانا چاہتی ہے ۔ کانگریس اپوزیشن پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت جمہوریت پر حملہ کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور اُن کے خوابوں کو چکنا چور کررہی ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ملک ارجن کھرگے نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی خود کو برہما کہتے ہیں ۔ وہ خود کو ایک موجد مانتے ہیں ۔ لیکن جب پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کو طلب کرنے کا وقت آیا تو اپوزیشن کا سامنا کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا اور کہاکہ یہ حکومت پارلیمنٹ کا سامنا کرنے سے پہلوتہی کررہی ہے۔ اپنی بدعنوانیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اپوزیشن سے بچنا چاہتی ہے ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ مودی اور ان کی کابینہ گجرات میں جارحانہ انتخابی مہم چلاتے ہوئے ایک مہم مشین میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ عوام چاہتے ہیں کہ یہ حکومت اپنے بجائے ملک کیلئے کام کرے ، لیکن سرکاری مشنری کو گجرات اسمبلی انتخابات میں جھونک دیا گیا ہے ۔ ملک ارجن کھرگے نے وزیراعظم پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ آئندہ ماہ گجرات انتخابات کے باعث جمہوریت کے مقدس مقام کو تباہ کررہے ہیں ۔ کانگریس لیڈر آنند شرما نے بھی وزیرفینانس ارون جیٹلی کو تنقید کانشانہ بنایا جنھوں نے صدر کانگریس سونیا گاندھی پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ وہ پارٹی قیادت کے لئے کمزور ہوگئی ہیں۔ آنند شرما نے کہاکہ اُن کا یہ بیان قابل مذمت ہے اور ایک جمہوریت میں اس طرح کی بیانات کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ سونیا گاندھی نے کل مودی پر تنقید کی تھی کہ وہ سرمائی سیشن کا سبوتاج کررہے ہ

TOPPOPULARRECENT