Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / حکومت چلانے کے الزام پر سپریم کورٹ کی برہمی

حکومت چلانے کے الزام پر سپریم کورٹ کی برہمی

نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اس تنقید پر اپنی برہمی کا اظہار کیا کہ وہ حکومت چلانے کی کوشش کررہا ہے اور کہاکہ عدلیہ اگر یہ بتاتی ہے کہ عاملہ اپنا کام نہیں کرہی ہے تو اس پر ایسا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے شہری بے گھروں کو چھت کی فراہمی سے متعلق ایک درخواست پر سماعت کے دوران یہ سخت ریمارک کیا۔ دوران بحث عدالت نے حکومت اترپردیش کی سرزنش کی اور کہا کہ ’’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی مشنری ناکام ہوگئی ہے‘‘۔ سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ ’’ہم عاملہ نہیں ہیں۔ اگر آپ اپنا کام نہیں کرتے اور جب ہم کچھ کہتے ہیں تو ملک میں ہر کوئی ہم پر یہ تنقید کرتا ہے کہ ہم حکومت چلانے اور ملک چلانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ دین دیال انتودیا قومی شہری اسکیم 2014ء میں شروع کی گئی تھی لیکن حکومت اترپردیش نے عملاً کچھ نہیں کیا۔ حکومت اترپردیش کی طرف سے رجوع ہونے والے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل (اے ایس جی) تشارمہتا سے کہا کہ حکام یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ مسئلہ انسانوں سے تعلق رکھتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’’ہم ان انسانوں کی بات کررہے ہیں جنہیں رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے انہیں رہنے کیلئے کچھ جگہ دی جائے رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اے ایس جی مہتا نے کہا کہ ریاستی حکومت اس صورتحال سے نمٹ رہی ہے اور شہری بے گھروں کو چھت فراہم کرنے کیلئے ممکنہ حد تک بہتر مساعی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT