Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / حکومت کا اچانک فیصلہ مشتبہ : کانگریس

حکومت کا اچانک فیصلہ مشتبہ : کانگریس

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کا چلن بند کرنے حکومت کے اچانک فیصلے پر کئی سوال اٹھائے ہیں ۔ اور اندیشہ ظاہر کیا کہ اس سے ٹریڈرس ، چھوٹے تاجروں اور گرہست خواتین کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ کانگریس ترجمان رندیپ سورج والا نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو مہلت دیئے بغیر ہی فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 80 لاکھ کروڑ کالے دھن کو واپس لانے اور ہر شہری کے اکاؤنٹ میں15 لاکھ جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

۔72 گھنٹوں کی سہولت
نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پرانے 500 اور 1000 نوٹوں کو چلانے کیلئے 72 گھنٹوں کی سہولت دی گئی ہے اور یہ نوٹ صرف سرکاری دواخانوں ریلوے ٹکٹ بکنگ ، ٹکٹ کاؤنٹرس ، سرکاری بسوں ، ایرلائین ٹکٹ کاؤنٹرس پر قبول کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پٹرول ، ڈیزل ، گیس اسٹیشنوں پر بھی پرانے نوٹ قبول کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں مرکزی و ریاستی حکومتوں کے مجاز ملک بوتھس کوآپریٹیو اسٹورس ، شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں قابل قبول ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT