Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت کا سروے فلاپ شو این اندر سین ریڈی کا بیان

حکومت کا سروے فلاپ شو این اندر سین ریڈی کا بیان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مسٹر این اندر سین ریڈی نے آج کہا کہ کے سی آر حکومت کی جانب سے آج منعقد کیا گیا سروے بوگس اور فلاپ ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے سینئیر قائد این اندر سین ریڈی نے کہا کہ یہ سروے ایک بڑا فلاپ شو ہے کیوں کہ کئی علاقوں میں کالج کے طلبہ کو فارمس تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ دیہاتوں اور شہر میں کئی علاقوں میں شمار کنندے گھروں پر نہیں پہنچے حالانکہ حکومت نے بتایا تھا کہ سروے کا صبح 7 بجے آغاز ہوگا ۔ لیکن دوپہر تک بھی کئی لوگ شمار کنندوں کے انتظار میں تھے ۔ اندرسین ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کئی مقامات پر بالخصوص پرانے شہر میں شمار کنندوں نے غیر قانونی طور پر ناموں کا اندراج کیا ۔ کئی مقامات پر انہوں نے فارمس ایک دن پہلے ہی دے دیا اور آج فارمس حاصل کرتے دیکھے گئے ۔ یہ سروے حکومت کے وقت اور پیسہ کا ضیاع ہے کیوں کہ اس سے پہلے ہی سے موجود تفصیلات کے علاوہ کوئی اضافی معلومات حاصل نہیں ہوسکے ۔ اس میں کوئی پوشیدہ ایجنڈا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT