Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / حکومت کا کوئی مذہب نہیں وینکیا نائیڈو کا بیان

حکومت کا کوئی مذہب نہیں وینکیا نائیڈو کا بیان

نئی دہلی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہے، وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج تبدیلی مذہب سے متعلق تنازعہ کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ ادعاء کیا ہے۔ انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ صرف انفرادی لوگوں کا مذہب ہوتا ہے اور اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہ

نئی دہلی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہے، وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج تبدیلی مذہب سے متعلق تنازعہ کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ ادعاء کیا ہے۔ انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ صرف انفرادی لوگوں کا مذہب ہوتا ہے اور اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو اسے ریاستی حکومتوں کی جانب سے قانون کے تحت کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے، جن میں کیرالا کی ریاست شامل ہے جہاں کانگریس ہنوز برسراقتدار ہے۔ انہوں نے کیرالا کا ذکر کیا جہاں ریاستی حکومت نے اتوار کو زعفرانی گروپوں کے زیر اہتمام پروگرام میں 30 عیسائیوں کو ہندو بنانے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT