Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کا ہر ترقیاتی عمل ، عوامی خواہشات سے مربوط

حکومت کا ہر ترقیاتی عمل ، عوامی خواہشات سے مربوط

شادنگر میں ڈبل روڈ اسکیم کا سنگ بنیاد ، ریاستی وزیر ڈاکٹر لکشماریڈی کا خطاب

شادنگر /22 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر اسمبلی حلقہ کے کتور منڈل میں غریب و مستحق بے گھر خاندانوں کیلئے دسہرے کے موقع پر شروع کردہ ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم کا ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کو پورا کرتے ہوئے ہاوزنگ اسکیم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ عوام کی خواہشات کے مطابق تلنگانہ حکومت کام کر رہی ہے اور عوام کو ہر ممکنہ سہولت مہیا کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک اسمبلی حلقہ کیلئے پہلے مرحلے میں 400 ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی منظوری دی گئی ہے ۔ فی ڈبل بیڈروم کی لاگت شہری علاقوں میں رہنے والوں کیلئے 5 لاکھ 40 ہزار روپئے اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار روپئے منظور کی ہے ۔ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے اور بے گھر افراد کیلئے یہ ایک بہترین ہاوزنگ اسکیم ہے ۔ کسانوں کے قرض معافی کے متعلق تلنگانہ حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت عوام کو بہترین اور صاف و شفاف پانی پلانے کے غرض سے پروگرام کو روبعمل لارہی ہے ۔ ہر ایک گھر کو نل کنکشن فراہم کرناتلنگانہ حکومت کا مقصد ہے ۔ حکومتی اسکیمات سے عوام کو بھرپور استفرادہ کرنے پر زور دیا ۔ تلنگانہ حکومت کے عوامی فلاحی اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اپوزیشن سیاسی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب بے گھر افراد خاندانوں کیلئے شروع کردہ ڈبل بیڈروم اسکیم کو ایک بہترین اسکیم قرار دیا ۔ اس موقع پر ضلع پریشد محبوب نگر نائب صدر نوین ریڈی ایم پی پی کتور منڈل شیواشنکر ، کتور سرپنچ جگن ، ہاوزنگ اے ای سید ساجد ، کتورمنڈل تحصیلدار ناگیا ، ایم پی ڈی او بھگوان ٹی آر ایس قائد و برلہ پلی شنکر ، رویندر یادو ، وینکٹ رام ریڈی ، اشوک گوڑ ، اندے باپہا، ستیہ نارائن ، شونائیک ، کرشنا کے علاوہ دیگر قائدین و سرکاری ملازمین اور عوام بری تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT