Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / حکومت کسانوں کے قرضے معاف کرے :پائلٹ

حکومت کسانوں کے قرضے معاف کرے :پائلٹ

جے پور۔25اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان ریاستی کانگریس کے صدرسچن پائلٹ نے کہا ہے کہ ریات میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کیلئے کانگریس زور شور سے دباؤ بنائے گی۔اسمبلی میں رات بھر دھرنے پر بیٹھے کانگریس اراکین اسمبلی سے آج صبح ملاقات کرنے کے بعد پائلٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مہاراشٹر اور اترپردیش میں کسانوں کے قرضے معاف کئے جاچکے ہیں اور پنجاب اور کرناٹک میں بھی ایسا قدم اٹھایا جاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ راجستھان کے کسانوں نے ایساکوئی گناہ نہیں کیا جو ان کے قرضے معاف نہیں کئے جارہے ۔انہو ں نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کی حالت خستہ ہے اور کئی کسان خودکشی کرچکے ہیں جبکہ کئی کسان خامو ش ہیں۔یہ حالت ہے کہ کالے قانون کو لانے کے لئے حکومت نے رائے لینے کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی لیکن کسانوں کے معاملے میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔انہوں نے کانگریس اراکین اسمبلی کے ذریعہ اسمبلی میں زبردست مظاہرہ کرنے کیلئے انہیں مبارکباد دی۔ریاستی وزیر زراعت پریبولال سائنی نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے قرض کی معافی کے مسئلہ کا جائزہ لینے اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT