Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کسی بھی حال میں تمام وعدوں کو پورا کرے گی

حکومت کسی بھی حال میں تمام وعدوں کو پورا کرے گی

گمبھی راؤ پیٹ۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کی حکومت مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کو کسی بھی حال پورا کرے گی۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے لئے مسلمانوں نے سرگرم رول ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں گمبھی راؤ پیٹ میں مساجد، عیدگاہوں کو منظور کردہ رقمی چیکس کی تقسیم کے پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے سابق زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری نرسا گوڑ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم تحفظات کی فراہمی کیلئے ریاستی وزیر پنچایت راج، انفارمیشن ٹکنالوجی سے بھرپور نمائندگی کریں گے تاکہ پسماندہ مسلمانوں کو روزگار، تعلیم میں تحفظات حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کے لئے منصوبہ بند طریقہ سے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں موجود گمبھی راؤ پیٹ ڈیویژن کے ائمہ مساجد، صدور سے کہا کہ حکومت عنقریب ائمہ اور مؤذنین کو ماہانہ 1000 روپئے تنخواہ دینے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل کرچکی ہے جس پر بہت جلد عمل آوری ہوگی۔ اس پروگرام کو زیڈ پی سی ارکان حمید الدین خالد، کملاکر ریڈی، زیڈ پی ٹی سی ملوگاری پدما، چیرپرسن ضلع پریشد گنگا سایوا، کوآپشن رکن محبوب علی، صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد آصف علی سعادت نے بھی مخاطب کیا۔ جبکہ دیاکر راؤ، سید زبیر، جمشید علی، حمد علی، ولایت الدین انمول وغیرہ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں تحصیلدار کے ہاتھوں 5 مساجد، 4عیدگاہوں کو منظور کردہ چیکس کو تقسیم کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT