Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / حکومت کسی بھی معاملے پر بحث کیلئے تیار:اننت

حکومت کسی بھی معاملے پر بحث کیلئے تیار:اننت

نئی دہلی، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج اپوزیشن جماعتوں پر بحث سے فرارہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی بھی معاملے پر ایوان میں بحث کے لئے تیار ہے ۔مسٹر کمار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا،’’کانگریس پارٹی اور کانگریس قیادت مسلسل جمہوریت کے وقار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر اور حکومت دونوں بحث کے لئے تیار ہیں، لیکن اپوزیشن کا مقصد بحث کی بجائے بوفورس اور سمجھوتہ ایکسپریس کے بارے میں ہوئے تازہ انکشافات سے توجہ ہٹانا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT