Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کمزور طبقات کی بہبود کیلئے سنجیدہ نہیں‘ ویرا بھدرم

حکومت کمزور طبقات کی بہبود کیلئے سنجیدہ نہیں‘ ویرا بھدرم

جنگاوں 8 جنوری ( آئی این این ) سی پی ایم کے سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا کہ وہ انتخابات کے دوران ریاست کے کمزور طبقات کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل آوری میں ناکام ہوگئی ہے ۔ یہاں پارٹی کی مہاجنا پد یاترا کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ویرا بھدرم نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت سماج کے پچھڑے اورکمزور طبقات سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب ایس سی ایس ٹی سب پلان پر گذشتہ ہفتے اسمبلی میں مباحث ہو رہے تھے اس وقت چیف منسٹر ایوان میںموجود نہیں تھے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے کتنی سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ناگر کرنول ضلع میں امر آباد کے مقام پر یورانیم کی تلاش کے منصوبہ پر عمل نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یورانیم کی تلاش کے نام پرقبائلیوں کی اراضیات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ٹائیگر ریزرو پارک قائم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدام سے 13 گاووں میں قبائلی عوام بے گھر ہوجائیں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت قبائلیوں کی زندگیوں کی قیمت پر کارپوریٹس کے مفادات کا تحفظ کرنے کام کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT