Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / حکومت کو اشارے دیئے جاتے ہیں ، ہمارے پاس ریمورٹ کنٹرول نہیں:آر ایس ایس

حکومت کو اشارے دیئے جاتے ہیں ، ہمارے پاس ریمورٹ کنٹرول نہیں:آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج کہا کہ وہ مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کو صرف اشارے دیتی ہے ۔ تاہم اس قیاس کو مسترد کردیا کہ وہ مرکزی حکومت کا ریموٹ کنٹرول ہے ۔ آر ایس ایس نے کہا کہ اسے حکومت کو کسی بھی دوسری تنظیم کی طرح جمہوری نظام میں حکومت کو تجویزیں پیش کرنے کا حق ہے اور اسے فخر ہے کہ اس نے ملک کو دو وزرائے اعظم ’’اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی‘‘ دیئے ہیں ۔ آر ایس ایس کے سوئم سیوک سرگرمی سے مصروف ہیں وہ بی جے پی کی کارروائیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور بی جے پی بھی آر ایس ایس سے نظریات اور فلسفہ کے سلسلے میں مشورہ کرتی رہتی ہے ۔ آر ایس ایس عوامی زندگی میں بھی حصہ لیتی ہے اور عوام کیلئے ایک وجہ تحریک بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کو کوئی شکایت نہیں ہے ۔ آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابالے انڈیا ٹو ڈے چوٹی کانفرنس میں تقریر کررہے ہیں اس سوال پر کہ کیا آر ایس ایس موجودہ حکومت میں ماورائے دستور اتھاریٹی ہے ۔ انہوں نے اس چوٹی کانفرنس میں تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ہمیں بھی مکمل حق حاصل ہے کہ حکومت کو تجویزیں پیش کریں ۔ انہوں نے اس تنقید کو مسترد کردیا کہ آر ایس ایس مودی حکومت کو فرمان جاری کیا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کارکن ایک خاندان کے جیسے ہیں ہمیں فخر ہے کہ واجپائی ہماری بات سنتے تھے اور مودی بھی ہماری بات سنتے ہیں لیکن ہماری خواہش تھی کہ واجپائی مودی کی عمر میں ملک کے وزیراعظم بنے ہوتے ۔ ہم نے کانگریس کو بھی کئی تجویزیں پیش کی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT