Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / حکومت کو اپنے وعدہ کی یاد دہانی

حکومت کو اپنے وعدہ کی یاد دہانی

موجودہ میعاد میں گنگا کی صفائی ہوگی یا نہیں؟سپریم کورٹ

موجودہ میعاد میں گنگا کی صفائی ہوگی یا نہیں؟سپریم کورٹ
نئی دہلی ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کو اپنے وعدے پورے کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ سے زیادہ حساس ہونا چاہئے ۔ عدالت نے یہ احساس ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے جاننا چاہا کہ 2500 کیلو میٹر طویل دریائے گنگا کو صاف ستھرا بنانے کا وعدہ کیا موجودہ میعاد میں پورا ہوگا؟ عدالت نے کہا کہ آپ نے گنگا کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا چنانچہ اسے پورا بھی کرنا چاہئے۔ اس معاملہ میں ہم (عدالت) سے زیادہ آپ (حکومت) کو حساس ہونا چاہئے۔ حکومت موجودہ میعاد میں یہ کام پورا کرنا چاہتی ہے یا نہیں؟ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے 30 سال قدیم مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس کئے۔ گنگا کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے عدالت میں مفاد عامہ کی درخواست کی گئی تھی۔جسٹس ٹھاکر اس درخواست کی سماعت کر رہی بنچ کی قیادت کررہے ہیں۔ سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے یقین دہانی کرائی کہ گنگا کی صفائی کا کام 2018 ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT