Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت کو تھیلیسیمیا مریضوں کی مدد کیلئے آگے آنے کی ضرورت

حکومت کو تھیلیسیمیا مریضوں کی مدد کیلئے آگے آنے کی ضرورت

آروگیہ شری کے تحت مفت علاج یا پھر ماہانہ وظائف کی اجرائی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

آروگیہ شری کے تحت مفت علاج یا پھر ماہانہ وظائف کی اجرائی کیلئے اقدامات کا مطالبہ
حیدرآباد۔9۔اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت تھیلیسیمیا کے مریضوں کو آروگیہ شری کے تحت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرے یا پھر تھلیسیمیا سے متاثر مریضوں کے افراد خاندان بالخصوص والدین و سرپرستوں کو مریض کی ادویات کیلئے وظائف کے طور پر رقومات کی اجرائی کا فیصلہ کریں چونکہ تھلیسیمیاکے متاثرین کی فوری طور پر امداد کیا جانا ناگزیر ہوتا جارہا ہے اور ان مریضوں کے والدین اپنے بچوں کو بوجھ تصور کرنے لگے ہیں جبکہ تھلیسیمیاسے متاثرہ مریض بھی عام انسان کی طرح بہتر زندگی گزارنے کے اہل ہوتے ہیں لیکن ان کے ساتھ جو مسائل ہوتے ہیں ، ان سے نمٹنے کیلئے انہیں ہر ماہ ایک بڑی رقم درکار ہوتی ہے چونکہ تھلیسیمیاکے مریضوں کو ہر ماہ نیا خون چڑھانا پڑتا ہے اور جسم کا مکمل خون تبدیل کردیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک مریض کیلئے ہر ماہ کم از کم 5 تا 6 ہزار روپئے ادویات درکار ہوتے ہیں جوکہ ہر شخص حاصل کرنے کا متحمل نہیں ہوتا۔ تھلیسیمیاسے متاثرہ افراد کو صرف خون کی تبدیلی کا مسئلہ ہوتا ہے اور وہ مابقی اعضائے رئیسہ و دیگر معاملات میں وہ پوری طرح سے صحت مند ہوتے ہیں، اسی لئے انہیں نظر انداز کیا جانا درست تو نہیں ہے بلکہ ان کا علاج کرواتے ہوئے انہیں ایک بہتر زندگی جینے کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔ تھلیسیمیاکے ایسے متاثرین جو ہر ماہ خون کی تبدیلی کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، ان کیلئے خون کا انتظام تو ہوتا جارہا ہے لیکن جو ادویات کے اخراجات انہیں برداشت کرنے پڑ رہے ہیں، ان کی پابجائی بتدریج دشوار کن ہوتی جارہی ہے ۔ تھلیسیمیامتاثرین کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے جناب علیم بیگ نے بتایا کہ اگر حکومت کی جانب سے اس بیماری کو آروگیہ شری کے تحت لایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں ریاست تلنگانہ کے ہزاروں مریض اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھلسمیا کے متاثرین کو دوائیں اسی طرح ضروری ہے جس طرح ایک عام انسان کیلئے غذا ضروری ہوتی ہے۔ جناب علیم بیگ کے بموجب ہر ماہ خون کی تبدیلی کے باعث جسم میں آئرن بڑھتا چلا جاتا ہے جسے روکنے کیلئے ان دواؤں کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت اس بیماری کے متاثرین کی فوری مدد کیلئے آگے آتے ہوئے ادویات کے اخراجات کی سرکاری طور پر پابجائی کا منصوبہ پیش کریں تاکہ غریب والدین اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT