Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / حکومت کو تین طلاق معاملے پر سبھی پارٹیوں سے تعاون مطلوب

حکومت کو تین طلاق معاملے پر سبھی پارٹیوں سے تعاون مطلوب

نئی دہلی15دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے تین طلاق کو قابل سزا جرم بنانے والے بل کو پاس کرانے میں سبھی پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ حکومت مسلم خواتین کو ان کا حق دلانا چاہتی ہے ۔یہ سیاست نہیں بلکہ انسانیت ہے اور انسانی حقوق سے منسلک موضوع ہے ۔سبھی پارٹیوں کو تین طلاق سے منسلک بل کو پاس کرانے میں تعاون کرنا چاہئے ۔چھوٹے اور درمیانے صنعت کے وزیر گریراج سنگھ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد زبانی طورپر تین طلاق کہہ کر بیوی کو چھوڑ دینا قتل کرنے سے بھی حساس جرم ہے ۔اس کے لئے سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT