Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / حکومت کو دلت تنظیموں کا الٹی میٹم

حکومت کو دلت تنظیموں کا الٹی میٹم

نئی دہلی12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کے لئے کام کر نے والی مختلف تنظیموں نے آج درج فہرست ذات و قبائل(ایس سی / ایس ٹی) انسداد مظالم ایکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بچائے رکھنے کے لئے آرڈیننس لانے عدلیہ ،نجی شعبے اورعہدوں پر ترقیوں میں ریزرویشن کے لئے قانون لانے سمیت ان طبقوں کے تمام زیر التواء مطالبات پورے کرنے کے واسطے مرکزی حکومت کو 15 اگست تک کا الٹی میٹم دیا۔دلتوں کے مسائل پر غور و خوض کرنے کے لئے یہاں دلت اور قبائلی تنظیموں کے نیشنل کانفیڈریشن، دلت شوشن مکتی منچ ، نیشنل کیمپین فار دلت ہیومن رائٹس کمیٹی اور کسان مزدور یونین اور بہوجن فیڈریشن جیسی تنظیموں کے نمائندوں کی آج یہاں اہم اجلاس ہوا، جس میں یہ فیصلے کئے گئے ۔ دلتوں نے ایس سی / ایس ٹی قانون میں سپریم کورٹ کی حالیہ رولنگ کے خلاف اس ماہ کے اوائیل بھارت بند منایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT