Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / حکومت کو زوال پذیر کرنے کی کوشش کی تردید

حکومت کو زوال پذیر کرنے کی کوشش کی تردید

کٹھمنڈو۔8اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے ماؤسٹ قائد پشپ کمار دہل عرف پرچنڈا نے کہا کہ ان کی پارٹی دیوبا حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنا نہیں چاہتی ‘ حالانکہ سی پی این ۔ یو ایم ایل کے ساتھ انتخابی اتحاد کے ذریعہ تشکیل حکومت کے قابل ہے ۔ وہ پارلیمانی پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماؤسٹ پارٹی نے 5 اکٹوبرکو ملک کے سب سے بڑے کمیونسٹ بلاک سی پی این ۔ یو ایم ایل سے انتخابات سے قبل اتحاد کا اعلانکیا تھا لیکن مابعد انتخابات اس کا اعادہ تبدیل ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیربہادر دیوبا حکومت کا تختہ الٹنے کے خواہشمند نہیں ہے ‘ بلکہ اگر دیوبا چاہیں تو اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوںنے یہ بھی واضح کردیا کہ ان کی پارٹی کا فیصلہ اہمیت رکھتا ہے اور وہ پارٹی کی مختلف کمیٹیوں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا ہے ۔ بائیں بازو اتحاد میں ماؤسٹوں کے علاوہ کمیونسٹ بھی شامل تھے ۔ پرچنڈا نے کل اپنے پارٹی ارکان سے کہہ دیا کہ وہ اتحاد چاہتے ہیں۔ جب بھی انتخابی اتحاد کی تجویز پیش کی جائے گی وہ سی پی این ۔ یوایم ایل کے ساتھ ماقبل انتخابات اتحاد کیلئے تیار رہیں گے ۔انہوں نے اپنے فیصلہ کیلئے کسی بھی دباؤ یا مجبوری کی تردید کی اور کہا کہ واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرنے کے باوجود انہوں نے شیربہادر دیوبا کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 240سالہ قدیم ہندو شہنشاہیت دو سال قبل ختم کردی گئی ۔ اس کے اگلے ماہ عام انتخابات منعقد ہوئے اور پرچنڈا وزیراعظم نیپال منتخب ہوئے تھے ۔ پارٹی نے حال ہی میں 20سال بعد مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کئے گئے اور ان سے طویل مدتی سیاسی عدم استحکام کا اظہار ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT