Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / حکومت کی ارتکاز پالیسی کیلئے عالمی اداروں کی ضرورت مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کا بیان

حکومت کی ارتکاز پالیسی کیلئے عالمی اداروں کی ضرورت مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کا بیان

نئی دہلی ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایس بی آئی کی پانچ اسوسی ایٹ بینکوں کے انضمام کی تجویز اور بھارتیہ مہیلا بینک حکومت کی ارتکاز پالیسی کے مطابق قائم کرنے کی تجویز کیلئے عالمی سطح کے اداروں کی ضرورت ہوگی ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ ارتکاز اندردھنش پیاکیج کا ایک حصہ تھا جس کا اعلان بجٹ میں کیا گیا تھا ۔ چنانچہ بینکوں نے کارروائی کی جو حکومت کی پالیسی کے مطابق تھی ۔ جیٹلی نے کہاکہ کل ملک کے وسیع ترین قرض دینے والے اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے تجویز پیش کی تھی کہ پانچ معاون بینکوں اور تین سالہ پرانی بھارتی مہیلا بینک کو اس میں ضم کردیا جائے ۔ اُس نے یہ تجویز منظوری کیلئے حکومت کو روانہ کی تھی ۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نے یہ تبصرہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT