Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کی اسکیمات سے عوام کو استفادہ کرنے کی ضرورت،چندرا ریڈی کی پریس کانفرنس

حکومت کی اسکیمات سے عوام کو استفادہ کرنے کی ضرورت،چندرا ریڈی کی پریس کانفرنس

شمس آباد ۔ /21 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد ٹی آر ایس منڈل صدر کے چندرا ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد سے ہی ٹی آر ایس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام کررہی ہے ۔ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ترقیاتی اسکیمات متعارف کرچکی ہے ۔ سب سے پہلے پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ تنہا خاتون کو بھی ماہانہ فی کس ایک ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں جس سے وہ کسی پر بھی بوجھ نہ بن سکے ۔ مشن کاکتیہ اور مشن بھگیراتا کے تحت شجرکاری اور پانی کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جاریہ سال کے آخری ماہ تک گھر گھر کو پانی کی سہولت فراہم کیا جائے گا ۔ غریبوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ غریب طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے جس میں ہزاروں طلباء معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ روزگار کے لئے بھی کئی اسکیمات متعارف کرچکی ہے ۔ سڑکوں کی تعمیر ‘ انڈر گراؤنڈ ڈرنیج کی مرمت و تعمیر کروائی جارہی ہے ۔ ڈیجیٹل اسکولس قائم کئے گئے ۔ ہر عید و تہوار پر فنڈس منظور کرتے ہوئے عوام کو کئی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اپوزیشن اس بہترین اسکیم کو سیاسی فائدہ کیلئے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ۔ ہر طبقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہ کچھ اسکیم کے ذریعہ انہیں فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت نے کئی اسکیمات کو عمل میں لاکر نئی ریاست کو ترقی یافتہ ریاست بنارہی ہے اور عوام بھی خوشحال ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کے اہم کارناموں میں 24 گھنٹے برقی سربراہی ہے جو آج تک کوئی بھی حکومت یہ کارنامہ انجام نہ دے سکی ۔ عوام کو بھی حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی کے ہمراہ راجندر ‘ وینکٹ ریڈی ‘ ڈی امتادی ‘ راج شیکھر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT