Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت کی بیروزگار نوجوانوں سے دھوکہ دہی ‘ بی جے پی

حکومت کی بیروزگار نوجوانوں سے دھوکہ دہی ‘ بی جے پی

حیدرآباد 26 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت بیروزگار نوجوانوں سے دھوکہ کر رہی ہے ۔ یہاں تلنگانہ میں بیروزگاری پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ ٹی آر ایس نے ہر گھر میں نوجوانوں کو ایک ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا تھا لیکن چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن خود بیروزگار نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کا کیلنڈر جاری کرے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر پولیس فورس کا بیجا استعمال کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ریاستی حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوجاتی ہے تو بیروزگار نوجوان آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس کو ریاست میں اقتدار سے بیدخل کردیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT