Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کی بے اعتنائی سے طلبہ اور کسان پریشان : سبیتاریڈی

حکومت کی بے اعتنائی سے طلبہ اور کسان پریشان : سبیتاریڈی

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (آئی این این) سابق وزیر اور سینئر کانگریس قائد سبیتا اندرا ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں اور طلبہ کے تئیں بے حس ہے۔  انہوں نے کندکور منڈل ضلع رنگاریڈی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے ایک وقت میں کسانوں کے فصل قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں تاخیر کررہی ہے جس کی وجہ کسان مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ جنہوں نے کے سی آر کی مددکی تھی۔ اب یہ محسوس کررہے ہیں کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے کیونکر کے سی آر فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT