Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام مطمئن اور خوش

حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام مطمئن اور خوش

نارائن کھیڑ میں بھی کانگریس اور تلگودیشم کی ضمانت ضبط ہوں گی: ہریش راؤ
نارائن کھیڑ ۔ 7؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے آ ج مستقر نارائن کھیڑ میں انتخابی مہم سے متعلق ٹی آر ایس قائدین کے ساتھ روڈ شو منظم کیا بعدازاں نارائن کھیڑ کے وینکیٹشورا ٹاکیز کے روبرو گراونڈ میں میناریٹی قائد محمد معیت خان کی زیر نگرانی انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا اس جلسہ میں کانگریس اور دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے 600 خواتین وزیر ہریش راو کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل ‘ حیدرآباد کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ کانگریس اور تلگودیشم پارٹیوں کا صفایا ہوگیا۔ 13 فبروری کو حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں بھی ضمنی انتخابات میں یہاں کے عوام ٹی آر ایس امیدوار اہم بھوپال ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور کار کے نشان کو ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے کانگریس ‘ تلگودیشم امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار  پر آنے کے بعد کئی فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل  لایا جس سے عوام مطمئن ہیں۔ 200 روپئے پینشن کو 1000 روپئے کیاگیا ۔ سفید کارڈ پر دیئے جانے والے چاول کو ایک فرد کو چار کیلو سے بڑھا کر 6 کیلو کیا گیا ۔ برقی گھروں کے لئے 24 گھنٹے بلا وقفہ دی جا رہی ہے ۔ مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے 51 ہزار روپئے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ پورے تلنگانہ میں پسماندہ حلقہ ہے ۔ اس حلقہ کو ترقی کے لئے ٹی آر ایس حکومت برسراقتدار آنے کے بعد 500 کروڑ منظور کیا گیا ۔ اس کے علاوہ نارائن کھیڑ میں مسلم شادی خانہ کے لئے 50 لاکھ منظور کئے گئے ۔ قبرستان کی حصار بندی کے لئے 20 لاکھ عیدگاہ کی توسیع کے لئے 10 لاکھ منظور کئے گئے ۔ 19 کروڑ کے زائد 150 بیڈ ہاسپٹل کی منظوری دی ۔ اس حلقہ اسمبلی کو سدی پیٹ حلقہ اسمبلی کی طرح مکمل ترقی کی جائیگی۔ اس جلسہ سے  تلنگانہ اسمبلی کے ڈپٹی  اسپیکر پدما دیویندر ریڈی ‘ سابق وزیر محمد فریدالدین ‘ بابو موہن اور لنگاریڈی اور دوسرے نے خطاب کیا ۔ ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد میں وموجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT