Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کا مشورہ

حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کا مشورہ

چیریال میں جلسہ عام سے رکن اسمبلی متی ریڈی یادگیری ریڈی کا خطاب
مدور۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے آج ادعا کیا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست بھر میں روبہ عمل لائی جارہی بے شمار فلاحی اسکیمات و پروگراموں کو معلوم کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند مسٹر نریندر مودی نے بذات خود خوب ستائش کی ہے۔ بالخصوص ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے ورنگل ٹکسٹائیلز پارک کے قیام کی پرزور سراہنا کی ہے۔ وہ آج چیریال ٹاون میں چیریال۔ کمراویلی بچنا پیٹ ، نرمٹہ، ترگوپلہ اور مدور منڈلس کے تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے وابستہ سرگرم کارکنوں کے ایک خصوصی تربیتی اجتماع کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ نئی ریاست تلنگانہ میں وظیفہ پیرانہ سالی کو ایک ہزار روپئے، جسمانی معذورین کے لئے1500 روپئے کیا گیا جو کہ ملک کی کسی دوسری ریاست میں نہیں دیا جارہا ہے۔ آسرا وظائف کے علاوہ اقامتی ہاسٹلوں میں طلباء کیلئے معیاری و باریک چاول کی فراہمی کے سی آر حکومت کا شاندار کارنامہ ہے۔ مشن بھگیرتا کے تحت ہر گھر و خاندان کو منرل واٹر کی سپلائی و مشن کاکتیہ کے ذریعہ قدیم تالابوں سے مٹی کی نکاسی اور تمام طبقات کے لئے متعدد پروگرامس کی ترتیب ٹی آر ایس حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ بے لوث ہوکر حکومت کے کارناموں کو ریاست کے عوام تک پہنچاکر پارٹی کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔ مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے 22 اکٹوبر کو ورنگل کپڑا پارک کے افتتاحی پروگرم و جلسہ عام میں مذکورہ منڈلوں سے کثیر تعداد میں عوام بالخصوص مسلمانوں سے پرزور اپیل کی۔ مسرس ایم سریدھر، اے سریدھر ریڈی، ملیشم، بی کرشنا ریڈی، محمد غوث، سید محی الدین، بھکشا پتی، مندا یادگیری اور دیگر قائدین نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور مخاطب کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT