Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کی لاپرواہی سے طلباء کا نقصان

حکومت کی لاپرواہی سے طلباء کا نقصان

بھینسہ /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے اتوار کے دن ’’ اسٹاف سلیکشن کمیشن امتحان ‘‘ منعقد کیا گیا تھا ۔ اس امتحان میں بھینسہ کے طلباء و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعہ اپنے اسناد اور امتحان فیس داخل کی ۔ یہ امتحان 14 ستمبر بروز اتوار کو منعقد تھا ۔ اس امتحان کیلئے طلباء نے پچھلے ایک مہینے سے تیاریاں مکمل

بھینسہ /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے اتوار کے دن ’’ اسٹاف سلیکشن کمیشن امتحان ‘‘ منعقد کیا گیا تھا ۔ اس امتحان میں بھینسہ کے طلباء و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعہ اپنے اسناد اور امتحان فیس داخل کی ۔ یہ امتحان 14 ستمبر بروز اتوار کو منعقد تھا ۔ اس امتحان کیلئے طلباء نے پچھلے ایک مہینے سے تیاریاں مکمل کرتے ہوئے باسر سے حیدرآباد کیلئے ٹرین ٹکٹ ریزرو کروایا تھا ۔ لیکن حکومت نے امتحان ہال ٹکٹ سے متعلق جانکاری نہ ہی انٹرنیٹ پر پیش کی اورنہ ہی ڈاک کے ذریعہ اطلاع دی گئی ۔ باوجود اس کے طلباء نے کئی مرتبہ انٹرنیٹ اور پوسٹ آفس کے چکر لگاتے ہوئے اپنا وقت برباد کیا ۔ لیکن امتحان کا وقت گذر کر دو دن کا وقفہ ہونے کے بعد 16 ستمبر کو ڈاک کے ذریعہ طلباء کو امتحان ہال ٹکٹ موصول ہو رہا ہے ۔ حکومت کی اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے بھینسہ کے طلباء میں غصہ اور حکومت کے خلاف ناراضگی دیکھی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT