Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کے خلاف جدوجہد

حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کے خلاف جدوجہد

بودھن 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن میں منعقدہ

بودھن 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن میں منعقدہ
IFTU کمیونسٹ تنظیم کے ضلعی سطح کے اجلاس سے ریاستی صدر کامریڈ ایم کرشنا نے مخاطب کریت ہوئے کہا کہ عوام اور صنعتی مزدوروں سے خوش کن وعدے کرتے ہوئے مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں ٹی آر ایس حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد دنوں جماعتیں اپنے انتخابی وعدے فراموش کرچکے‘ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجودہ شرح 27 فیصد سے 49 فیصد تک برھانے مودی سرکار کوشاں ہے قومی سطح پر خواتین پر جاری حملوں پر قابو پانے میں مرکزی سرکار بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئے دن خوایتن کی عصمت ریزی اور حملوں کی خبریں بی جے پی سرکار برسر اقتدار آنے کے بعدیہ عام بات ہوگی کامریڈ کرشنا نے کہا کہ سنہرا تلنگانہ بنانے کا نعرہ لگا کر ریاست تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے والی ٹی آر ایس سرکار زرعی و صنعتی مزدوروں کے مسائل سے چشم پوشی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڑی مزدوروں کو اور اہل معذور و معمر افراد کو وظائف کی اجرائی میں امتیاز برتا جارہا ہے ۔ کامریڈ کرشنا نے تلنگانہ سرکار کی مزدور دشمن پالیسی کے خلاف جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ضلع نظام آباد کے ایس ضلعی سطح کے چھٹویں اجلاس میں ضلع صدر مستانا نیموڈ موکرس صدر ضلع یادگیری ایم نریندرا ‘گنگا دھر پر بھاکر ‘سرینواس ‘سلطان ‘سائیلو ‘پوشٹی اور اف ٹو تنظیم کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT