Sunday , May 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کی کارکردگی ‘ اپوزیشن کو منہ توڑ جواب

حکومت کی کارکردگی ‘ اپوزیشن کو منہ توڑ جواب

کلواکرتی ‘ کانگریس کا نہیں ‘ ٹی آر ایس کا قلعہ ثابت ہوگا ‘ عوام کے زبردست استقبال پر کے کویتا کا ردعمل

کلواکرتی ۔ 17 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے منڈل آمنگل کے تحت آنے والے برادران وطن کے اہم مرکزی مذہبی قیام میسی گنڈی میں آج دختر چیف منسٹر تلنگانہ و ایم پی نظام آباد کے کویتا کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ این نرسمہاریڈی ‘ یم پی ملا ریڈی ‘ ایم ایل کے آر نارائن ریڈی اور اچم پیٹ ایم ایل اے بالراج و دیگر موجود تھے ۔ آج یہاں پر حلقہ اسمبلی ایل بی نگر کے انچارج رام موہن گوڑ کی جانب سے تعمیر شدہ شادی خانے کا افتتاح اور مذہبی درشن کے لئے یہ قائدین حاضر ہوئے تھے ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں ٹی آر ایس ممبرس نے ان حضرات کا استقبال کیا اس موقع پر ایم پی کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس کی ترقیاتی کا عوام کو ادھر کا رخ کرنے پر مجبور کر رہی ہے او ر اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ مفاد کی خاطرغلط پروپگنڈہ کر رہی ہے ۔ ٹی آر ایس کی ترقیاتی حکمت عملی ہی ان کا منہ توڑ جواب ہے اور کہا کہ عوام کے اژدھام کو دیکھ کر معلوم پڑتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کلواکرتی ٹی آر ایس کے لئے ایک مضبوط قلعہ ثابت ہوگا جبکہ لوگ غلط افواہیں کرتے ہوئے کلواکرتی کو کانگریس کا قلعہ کہتے تھے لیکن یہ اب دھیرے دھیرے ٹی آر ایس کی مضبوط منصوبہ بندی اور تلنگانہ عوام کی خیر خواہی ان کی ترقی کے سبب دھیرے دھیرے ڈھیر ہوتی جا رہی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سارے ملک میں ہماری ریاست کی ترقی کو سراہا جا رہا ہے اور لوگ اس کو مثالی بنا کر اپنے اپنے ریاستوں کو ترقی کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کو ہر شعبہ حیات میں ترقی پر گامزن کر رہے ہیں ۔ یہ انہی کے مدبرانہ قیادت ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اب ہماری ریاست پر لگی ہوئی ہیں اور کئی ایک ممالک ہماری ریاست میں سرمایہ کار کیلئے راغب ہو رہے ہیں ۔ یہ سب ہمارے چیف منسٹر کی سچی لگن اور محنت کا نتیجہ ہے اور آنے والے دنوں میں ہماری ریاست پورے ملک میں ایک تاریخی ریاست کا درجہ حاصل کریگی اور ترقیاتی کاموں میں اول نمبر پر تو ہے ہی ۔

TOPPOPULARRECENT