Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کی کارکردگی سے اپوزیشن کو بوکھلاہٹ

حکومت کی کارکردگی سے اپوزیشن کو بوکھلاہٹ

جگتیال۔9مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آبی مسائل کی یکسوئی کیلئے پراجکٹوں کی تعمیر کیلئے تلنگانہ ‘مہاراشٹرا حکومتوں کے درمیان اہم معاہدے تاریخ ساز فیصلہ سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارحلقہ جگتیال ٹی آر ایس انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے آج پارٹی آفس میںصحافیوں کی منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن انتہائی خوشی اور مسرت سے کم نہیں ۔ یوم خواتین کے موقع پر گوداوری تلی پراجکٹ کے درمیان چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جو سابق حکومتیں نہیں کرسکی وہ آج مہاراشٹرا ریاست کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے زرعی اراضی اور سربراہی آب کیلئے پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کیساتھ آجاہم معاہدے کیلئے ریاستی وزراء اور اعلیٰ عہدیداران کے ایک وفد کے ساتھ مہاراشٹرا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں دوسری ریاست کی بغیر اجازت اور معاہدہ کہ پرانہیتا ۔ چیوڑلہ پراجکٹ کی تعمیر عمل میں لانے کا الزام لگایا ۔ پراجکٹ کی تعمیر کے نام پر کنٹراکٹرس سے ساز باز کرتے ہوئے گڑھے کھود کر کروڑہا روپئے کا غبن کرنے کا الزام لگایا جبکہ 1980ء کے قانون کے مطابق دونوں ریاستوں کے درمیان معاہدہ ہونا چاہیئے تب ہی وہ پراجکٹ اہمیت کے حامل ہوں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو آپس میں مٹھایاں کھلاکر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی قائدین وینو ‘ دیویندر نائیک ‘ مشتاق احمد ‘ فیض الدین ‘رضوان اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT