Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / حکومت کی کانگریسی تائید کی امید ’ عجیب ‘ : احمد پٹیل

حکومت کی کانگریسی تائید کی امید ’ عجیب ‘ : احمد پٹیل

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ان اطلاعات کے دوران کہ اہم بلوں کی منظوری کیلئے حکومت کانگریس کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کریگی سینئر لیڈر احمد پٹیل نے آج کہا کہ حکومت اگر تائید کی امید رکھتی ہے تو یہ عجیب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یو پی اے کی پالیسیوں اور پروگراموں کو بدل دیا ہے اور ایسے میں کانگریس سے تائید کی امید رکھنا عجیب

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ان اطلاعات کے دوران کہ اہم بلوں کی منظوری کیلئے حکومت کانگریس کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کریگی سینئر لیڈر احمد پٹیل نے آج کہا کہ حکومت اگر تائید کی امید رکھتی ہے تو یہ عجیب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یو پی اے کی پالیسیوں اور پروگراموں کو بدل دیا ہے اور ایسے میں کانگریس سے تائید کی امید رکھنا عجیب بات ہے ۔ احمد پٹیل نے جو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر ہیں اپنے ٹوئیٹر پر یہ بات کہی ۔ احمد پٹیل کا یہ بیان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے آغاز سے تین دن قبل دیا گیا ہے جس میں حکومت کئی اہم بلوں کو ایوان میں غور و خوض اور منظوری کیلئے پیش کرنا چاہتی ہے ۔ ان میں متنازعہ حصول اراضی آرڈیننس بھی شامل ہے ۔ بجٹ سشن سے قبل نریندر مودی حکومت اپوزیشن جماعتوں کی تائید حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ کئی زیر التوا بلوں کی منظوری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ حکومت نے اتوار کو دوپہر 12.30 بجے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزیر اعظم بھی شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT