Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / حکومت کی .bharat ڈومین کا آغاز

حکومت کی .bharat ڈومین کا آغاز

نئی دہلی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج دیوناگری رسم الخط میں .bharat نامی ڈومین کا آغاز کردیا جو 8 زبانوں بشمول ہندی، کونکنی اور مراٹھی کا احاطہ کرے گا۔ وزیرمواصلات اور آئی ٹی روی شنکر پرساد کی شروع کردہ سہولت سے مختلف کمپنیوں کے افراد جو ہندی زبان میں ڈومین کے ساتھ ویب سائیٹ کی ملکیت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، وہ ہندی رسم الخط می

نئی دہلی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج دیوناگری رسم الخط میں .bharat نامی ڈومین کا آغاز کردیا جو 8 زبانوں بشمول ہندی، کونکنی اور مراٹھی کا احاطہ کرے گا۔ وزیرمواصلات اور آئی ٹی روی شنکر پرساد کی شروع کردہ سہولت سے مختلف کمپنیوں کے افراد جو ہندی زبان میں ڈومین کے ساتھ ویب سائیٹ کی ملکیت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، وہ ہندی رسم الخط میں اپنا نام رجسٹرڈ کرا پائیں گے۔ اس صورت میں ہندی رسم الخط میں نام کے ساتھ .bharat بطور ایکسٹنشن شامل ہوجائے گا جو بالعموم اعلیٰ سطح کے موجودہ ڈومین کی جگہ لے گا جیسے .com ، .net یا .in ۔

2G اسکام میں عدالتی عمل کو بگاڑنے کی کوئی کوشش نہیں:سی بی آئی
نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) بعض این جی اوز کی جانب سے تنقیدوں کے پیش نظر جبکہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ 2G اسکام میں تحقیقات کو مبینہ طور پر روک رہی ہے، سی بی آئی نے آج کہا کہ عدالتی عمل میں کوئی بھی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش نہیں ہوئی ہے اور دعویٰ کیا کہ اس کیس کے حقائق سپریم کورٹ کے روبرو توڑ مروڑ کر پیش کئے جارہے ہیں۔ ایسے وقت جبکہ سی بی آئی فاضل عدالت میں اپنے موقف کو قطعیت دے رہی ہے، ایجنسی کے ذرائع نے کہا کہ وہ پہلے ہی فاضل عدالت کی 12 اگست کی ہدایات پر مناسب عمل کرچکی ہے اور تمام متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈس سینئر کونسل کے کے وینو گوپال کے حوالے کردی ہے، جو ایجنسی کی پیروی کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT