Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت کے آمرانہ طرز عمل کیخلاف احتجاج

حکومت کے آمرانہ طرز عمل کیخلاف احتجاج

حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں تلگودیشم رکن مسٹر اے ریونت ریڈی کی تقریر کے دوران ٹی آر ایس حکومت کی رکاوٹوں پر مشترکہ مجلس عمل برائے تلنگانہ جدوجہد نے شدید احتجاج کیا ہے۔ آج ٹینک بینڈ پر واقع مجسمہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے روبرو احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے مشترکہ مجلس عمل کے قائدین کو گرفتار کرلیا۔ اِن قائدین نے کہاکہ عوامی مسائل پر جب منتخبہ نمائندے اظہار خیال کررہے ہوں تو اُنھیں روکنا دستور کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اُنھوں نے حکومت کا طرز عمل تبدیل نہ ہونے کی صورت میں ساری ریاست میں احتجاج شروع کرنے کا انتباہ دیا۔ کنوینر جدوجہد کمیٹی مسٹر ستیش مادیگا نے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے آمرانہ طرز عمل کی سخت مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT